پاکستانتازہ ترین

کراچی: رینجرزکامتحدہ سیکٹر آفس پرچھاپہ،کارکنان گرفتار

کراچی (مانیٹرنگ سیل)کورنگی میں واقع ایم کیو ایم کے سیکٹر آفس پر چھاپا مار کر رینجرز نے بیس سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق رینجرز کی جانب سے کورنگی کے علاقے میں واقع ایم کیو ایم کے سیکٹر آفس پر چھاپا مارا گیا، چھاپے کے دوران ایم کیو ایم کے بیس سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار کیے گئے کارکنوں میں متحدہ کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کیلئے نامزد امیدوار بھی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار افراد میں ایم کیو ایم کورنگی سیکٹر آفس کے انچارج وسیم اور دیگر پارٹی عہدے دار شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق گرفتاری کی وجہ تاحال سامنے نہ آسکی، چھاپے کے خلاف ایم کیو ایم خواتین ورکرز کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker