تازہ ترینعلاقائی

کراچی: بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے 3 ملزمان گرفتار

کراچی(مانیٹرنگ سیل)کراچی میں پیٹرول پمپ ملازمین نے پانی کے خلاف شہریوں کا احتجاج ختم کروانے کے لیے بم کی جھوٹی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس نے کال ٹریس کر کے تینوں ملازمین کو حراست میں لے لیا۔ کراچی میں پیٹرول پمپ ملازمین نے اتوار کی شب پولیس ہیلپ لائن پر نارتھ کراچی میں بم کی اطلاع دی۔ پولیس موقع پر پہنچی۔ پارک اور منسلک سڑک کو خالی کروایا گیا لیکن کچھ نہ ملا۔ پولیس بھی سکون سے نہ بیٹھی۔ کڑیوں سے کڑیاں ملیں تو خوف و ہراس پھیلانے والوں کی گردن دبوچ لی۔ سی این جی پمپ کے کیشیئر، سیکیورٹی گارڈ اور ملازم کو حراست میں لے لیا گیا۔ بظاہر مضحکہ خیز لیکن سنگین انکشاف ہوا۔ پارک سے منسلک سی این جی پمپ کے سامنے صرف احتجاج ختم کروانے کے لیے بم کی افواہ پھیلائی گئی۔ اور ایسا ہی ہوا پولیس پہنچی تو مظاہرین غائب ہوگئے۔ پولیس نے کیشیئر سجاول، سیکیورٹی گارڈ شاکر اور ملازم عاطف کے خلاف اے ٹی اے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!