پاکستانتازہ ترین

بھارتی فوجیوں نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا

سری نگر(مانیٹرنگ سیل) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران جمعہ کو سوپور قصبے میں ایک اور نوجوان کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوان کو قصبے کے علاقے بمئی میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا گیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں کارروائی جاری تھی۔ ادھر بھارتی پولیس نے ڈینٹل کالج شیریں باغ بارہمولہ سے دو نوجوانوں کو گرفتارکرلیا ہے۔ جموں سے بھی تجمل رسول وانی، حمزہ منظور، عامر حسین، مہدی حسن، میر رفیع، عمر شفیع اور صادق مشتاق نامی سات نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker