پاکستانتازہ ترین

لاہور: اسموگ کے خطرے کے باعث انتظامیہ کو کھدائی روکنے کا حکم

لاہور(نمائندہ خصوصی) اسموگ کے خطرے کی وجہ سے سیف سٹی پراجیکٹ کو شہر میں کھدائی روکنے کا حکم دے دیا گیا۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کی طرف سے جاری نوٹس کے مطابق سڑکوں کی مسلسل کھدائی کی وجہ سے فضائی آلودگی پھیل رہی ہے۔ سیف سٹی کے حکام کو آج اپنا مؤقف دینے کے لئے بلایا گیا مگر محکمہ ماحولیات کوئی نہیں پہنچا۔ اس لیے محکمے نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو سیف سٹی منصوبے کو فوری طور پر کھدائی روکنے کا حکم دیا ہے۔ سیف سٹی منصوبے کے تحت لاہور شہر میں آٹھ ہزار سے زائد کیمرے نصب کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button