پاکستانتازہ ترین

لاہور سے را کا ایجنٹ پولیس اہلکار گرفتار

لاہور (نامہ نگار) حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس کے بھیس میں بھارت کیلئے کام کرنے والے را کے ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔ بروقت کارروائی نے ملک کو کئی بڑی دہشت گردی کی کارروائیوں سے بچا لیا، حساس اداروں نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس کے بھیس میں کام کرنے والے بھارتی خفیہ ایجنسی  را کے جاسوس کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔  را کے ایجنٹ نے ملازمت تو پاکستان پنجاب پولیس میں حاصل کی، مگر ساری محنت اور وفاداری اس نے پڑوسی ملک بھارت کیلئے نبھائی، انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق پولیس کی وردی کے پیچھے چھپے را کے ایجنٹ کو واہگہ بارڈر کے قریب کارروائی میں گرفتار کیا گیا۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق بھارتی جاسوس سے حساس اداروں کی تصاویر اور نقشے برآمد کرلیے گئے ہیں، بھارتی جاسوس کا نام الیاس، جب کہ خفیہ نام پرویز ہے، جس نے ’’را‘‘کیلئے کام کرنے کا اعتراف کرلیا، ذرائع کے مطابق بھارتی جاسوس واہگہ بارڈر پر حساس تنصیبات کی تصاویر’’را‘‘ کو بھجواتا تھا۔ دوران تفتیش را کے جاسوس نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں دیگر گروپس بھی سرگرم ہیں، ہر نیٹ ورک تین سے چار افراد پر مشتمل ہے، بھارتی جاسوس کے مطابق ایک اعلیٰ افسر کو میڈیکل بورڈ اور طبی معائینہ کرانے کیلئے ایک لاکھ بیس ہزار رشوت دی، جاسوس دہشت گرد10 سال سے وی وی آئی پی سیکیورٹی پر مامور تھا، بھارتی جاسوس را کو اعلیٰ پولیس، فوجی افسروں کی نقل و حرکت جیسی معلومات سے آگاہ کرتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker