تازہ ترینعلاقائی

لاہور:کئی بڑے بوتیک ٹیکسز کی عدم ادائیگی پربند

لاہور(نامہنگار) ٹیکسزکی عدم ادائیگی کے سبب لاہور کے پوش علاقوں میں کئی بوتیک بند کردئیے گئے۔ پنجاب ریوینیو اتھارٹی بھی سرگرمِ عمل ہوگئی ہے اور گلبرگ اور ڈی ایچ اے کے پوش علاقوں میں کئی فیشن آؤٹ لٹ بند کردئیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی آر اے کی ٹیم نے ایڈیشنل کمشنر عائشہ رانجھا کی سربراہی میں 13 بوتیک سیل کئے ہیں۔ذرائع کے مطابق تمام بوتیک ٹیکسز کی عدم ادائیگی کی بنا پربند کئے گئے۔ بند کئے گئے بوتیکس میں ندا اضور، عمار بلال، زارا شاہجہاں، ثانیہ مستکیا، منی بندرا، شیریں حسن اور عائشہ عمران شامل ہیں۔ پی آراے کے مطابق مندرجہ بالا بوتیک نے آٹھ کروڑ روپے کے ٹیکسز ادا کرنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  ضلع سانگھڑ کے مشہور ثناء خواں ظہیر احمد 82سال کی عمر میں انتقال کرگئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker