تازہ ترینعلاقائی

لاہور: تحریک انصاف کارکنوں کے قتل میں ملوث ملزم تارا بٹ گرفتار

لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور پولیس نے یکی گیٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکن دو سگے بھائیوں کے قتل میں ملوث تارا بٹ کو گرفتار کرلیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے دو کارکنوں عارف اور خرم کو یکی گیٹ کے علاقے میں گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا تھا۔ مرکزی ملزم طارق عرف پپا ساتھیوں سمیت فرار ہو گیا تھا تاہم پولیس نے بھائیوں کے قتل میں ملوث تارا بٹ کو اسلام پورہ کے علاقے سے گرفتار کر لیا۔ تارا بٹ مرکزی ملزم طارق عرف بپا کا سیکیورٹی گارڈ ہے۔ واقعہ میں ملوث چار ملزمان پہلے ہی پولیس کی حراست میں ہیں۔ دوسری جانب پولیس قتل کے مرکزی ملزم طارق بٹ عرف پپا کو تاحال گرفتار نہ کر سکی۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور:غیرت کے نام پر بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے کے جرم میں دو بھائیوں کو سزائے موت کا حکم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker