تازہ ترینعلاقائی

لاہور: مکان کی چھت گرنے سے تین بچیاں اور دو خواتین جاں بحق

لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور کے علاقے دہلی گیٹ میں شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا،تین منزلہ مکان کی خستہ حال چھت گرنے سے 3بچیاں اور2 خواتین موت کے منہ میں چلی گئیں۔ مسجد وزیر خان کے قریب تین منزلہ عمارت کی چھت گر گئی ملبے تلے دبنے سے تین بچیاں اور دو خواتین موت کی آغوش میں چلی گئیں،جس میں دلہن کی ماں بھی شامل ہے جبکہ دلہن سمیت سات افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ورثا اور اہل علاقہ نے حادثے کا ذمہ دار اولڈ سٹی اتھارٹی کو ٹھہرایا ہے۔ان کے مطابق وہ اپنے گھروں کو دوبارہ تعمیر کرنا چاہتے ہیں لیکن اولڈ سٹی کی انتظامیہ اجازت نہیں دیتی۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے افسوسناک حادثے پر لواحقین سے اظہار افسوس اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  تاجران کی فلاح و بہبود اورانکے مسائل کا حل تلاش کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں:راؤناصرخان میؤ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker