تازہ ترینعلاقائی

لاہور: تاجروں نے وزیر اعظم سے ٹیکس اصلاحات کا مطالبہ کردیا

لاہور(نمائندہ خصوصی) تاجروں نے وزیراعظم میں ٹیکس اصلاحات کا مطالبہ کردیا، وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے سی پیک کو گیم چینجر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے کی تکمیل سے خطے کی قسمت بدل جائے گی۔ گورنر ہاؤس لاہور میں بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے وزیر اعظم سے ملاقات کی اس موقع پر کاروباری شخصیات نے وزیراعظم کی قیادت میں بزنس کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر بھرپوراعتماد کا اظہار کیا۔ بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ تاجر برادری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے تاجروں اور صنعتکاروں کو سازگار ماحول کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے حکومتی پالیسیوں کی بدولت ملک میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع پیدا ہوئے۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ملکی برآمدات کو بڑھانے کے لئے تاجر برادری اپنی پیداواری صلاحیت کو بڑھائے اور معیار کو بہتر بنانے کے لئے کام کرے اس موقع پر بزنس کمیونٹی نے وزیراعظم نوازشریف کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے ٹیکس اصلاحات کا مطالبہ کیا تاجروں نے کہا کہ ٹیکسوں کی شرح کو کم اور دہرے ٹیکس ختم کئے جائیں ،اسمگلنگ کو روکنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔ کاروباری شخصیات نے وزیراعظم نوازشریف سے بجلی اور گیس کی قیمتیں کم کرنے کا بھی مطالبہ کیا وزیراعظم نوازشریف نے تاجروں کے مسائل جلدازجلد حل کرنے کے لئے ایف بی آر کو ہدایات بھی جاری کردی۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور:زہریلاشربت پینے سے پانچ افراد جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker