تازہ ترینعلاقائی

مصطفی آباد/للیانی: سرفراز الٹراساؤنڈ سنٹر میں دوران ڈلیوری خاتون جاں بحق

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) سرفراز الٹراساؤنڈ سنٹر میں دوران ڈلیوری خاتون جاں بحق، عطائی نے آپریشن کیا تھا، اس سے قبل ہسپتال میں اموات اورمحکمہ ہیلتھ کی طرف سے سیل کیا جا چکا ہے، با اثر انتظامیہ اعلی حکام کو منتھلیاں دیکر عوام کی جانوں سے کھیلنے میں مصروف، ای ڈی او ہیلتھ و ڈرگ انسپکٹربے بس، وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق سرفراز الٹرا ساؤنڈ سنٹر اینڈ گائنی سنٹراموات باٹنے میں مصروف، نان کوالیفائڈ سٹاف کی طرف سے آپریشنوں کا سلسلہ جاری، نواحی گاؤں کلیاں کی رہائشی تین بچوں کی ماں چوتھے بچے کی ڈلیوری کیلئے سرفراز الٹرا ساؤنڈ سنٹر اینڈ گائنی سنٹرکے نام سے عرصہ داراز سے قائم ہسپتال میں لایا گیاجس کا نان کوالیفائنڈ سٹاف نے آپریشن کر کے ڈلیوری کروا دی، آپریشن کے بعد خاتون جاں بحق ہو گی، ورثہ ہسپتال کے باہر سراپہ احتجاج، واقع کی اطلاع پاکر عوام کی بڑی تعداد کے علاوہ پولیس تھانہ مصطفی آباد پہنچ گئی، حیدر علی نے بتایا کہ اس سے قبل بھی اسی ہسپتال سے دو ڈلیوریاں آپریشن سے کروا چکے ہیں، اہلیان مصطفی آباد نے موت باٹنے کی ان فیکٹرویوں کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے، مصطفی آباد میں ایک درجن سے زائد عطائی الٹراساؤنڈ اینڈ گائنی سنٹر بنا کرمحکمہ ہیلتھ کی ملی بھگت سے عوام کو دونو ں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں، وزیر اعلی پنجاب، سیکرٹری ہیلتھ، ڈی سی او قصور ویگر اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button