تازہ ترینعلاقائی

لیہ میں سیلاب، 82 دیہات زیر آب، پاک فوج کا امدادی آپریشن

لیہ(نامہ نگار) لیہ میں سیلابی ریلے سے 82 دیہات زیر آب آگئے، متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے بعد پاک فوج کی امدادی ٹیموں نے مختلف دیہات میں راشن اور طبی کیمپ بھی لگادیے۔ دریائے سندھ میں ساڑھے 5 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا لیہ سے گزرا، 82 دیہات زیر آب آگئے، پاک فوج کی امدادی ٹیمیں موضع جکھڑ کی بستی سرائی پہنچیں اور متاثرین کو راشن فراہم کیا گیا۔ سیلابی پانی جمع ہونے سے بستی میں ڈائریا، ملیریا اور خارش کی بیماریاں پھیلنے کے پیش نظر طبی کیمپ بھی لگایا گیا ہے، راشن اور مفت علاج و ادویات کی فراہمی پر علاقہ مکینوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ پریشان حال سیلاب متاثرین کو سہولیات ملیں تو پاک فوج کے حق میں خوب نعرے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں  مغربی میڈیا سے متا ثرمسلمان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker