تازہ ترینعلاقائی

لوئر دیر میں وین کھائی میں جاگری، خاتون اور بچے سمیت 6 افراد جاں بحق

مالا کنڈ(مانیٹرنگ سیل)لوئر دیر کے نواحی علاقے میں مسافر وین گہری کھائی میں جاگری، خاتون اور بچہ سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے۔لوئر دیر کے نواحی علاقے خادگزئی میں بٹ خیلہ جانے والی مسافر وین موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری، جس سے گاڑی میں سوار 6 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد میں خاتون اور بچہ بھی شامل ہے۔ حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو بٹ خیلہ اسپتال منتقل کیا گیا، بعض زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث پشاور منتقل کردیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button