پاکستانتازہ ترینکھیل

دنیا میں6کرکٹرز نے صحافی خواتین سے شادی کی

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)دنیائے کرکٹ کے 6کھلاڑیوں نے صحافت سے تعلق رکھنے والی خواتین سے شادی کی ۔جمائما کے ساتھ پہلی شادی کی ناکامی اور طلاق کے بعد عمران خان نے صحافت کی دنیا سے اپنی شریک ہمسفر کا انتخاب کیا تاہم کپتان واحد کرکٹر نہیں جنہوں نے صحافت سے تعلق رکھنے والی خاتون سے شادی کی۔دنیائے کرکٹ سے تعلق رکھنے والے 6کرکٹرز نے خواتین صحافیوں سے شادی کی جن میں عمران خان بھی شامل ہیں۔بھارتی کرکٹر اسٹوارٹ بینی نے 2012میں مشہور بھارتی ٹی وی جرنلسٹ میانتی لینگر سے شادی کی۔بھارت سے ہی تعلق رکھنے والے جواگال سریناتھ نے سال 2007میں مقامی انگریزی اخبار سے منسلک مادھوی پاٹراوالی نامی خاتون صحافی سے شادی کی۔نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے کرکٹر مارٹن گپٹل اور معروف ٹی وی جرنلسٹ لاؤرا میک گولڈ رک کی شادی 2014میں انجام پائی۔جنوبی افریقی بالر مورن مورکل ٹی وی رپورٹر روز کیلی کے ساتھ 2014میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔آسٹریلوی بلے باز شون مارش نے رواں برس مقامی ٹی وی سے وابستہ خاتون صحافی ریبیکا او ڈونووین کے ساتھ زندگی کے سفر کا آغاز کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button