تازہ ترینعلاقائی

ملتان: میڈیکل کالجز میں داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

ملتان(بیورو رپورٹ)ملتان میں میڈیکل کالجز میں داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ منعقد کیا گیا،جس میں چھے ہزار سے زائد امیدواروں نے شرکت کی،جبکہ ناقص انتظامات کے باعث طلبہ پریشان رہے. یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے زیراہتمام ہونے والے انٹری ٹیسٹ کے سلسلہ میں جامعہ زکریا ملتان میں سات امتحانی مراکز قائم کئے گئے۔ انٹری ٹیسٹ میں تین ہزار پانچ سو ترسٹھ خواتین امیدواروں سمیت چھے ہزار آٹھ سو انیس امیدوار شریک ہوئے۔اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے اور چار سو سے زائد پولیس اہلکار امتحانی مراکز کی سکیورٹی کے فرائض انجام دیتے رہے۔ دوسری جانب امیدوار ناقص انتظامات کا شکوہ کرتے دکھائی دیے،امیدواروں کا کہنا تھا کہ امتحانی مراکز میں بجلی اور پانی کا کوئی بندوبست نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں  بھارت پاکستان پرواٹر بم ، قحط بم ، دہشتگردی بم اور تخریب کاری بم برسا رہاہے،لیاقت بلوچ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker