شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / مظفرآبادحلقہ 4میں شیر کا شکاری چھا گیا ، پیپلزپارٹی کا صفایا, سینکڑوں شخصیات مسلم کانفرنس میں شامل

مظفرآبادحلقہ 4میں شیر کا شکاری چھا گیا ، پیپلزپارٹی کا صفایا, سینکڑوں شخصیات مسلم کانفرنس میں شامل

آزادکشمیر ،مظفرآباد( چیف رپورٹر)حلقہ چاریونین کونسل میراکلاں میں شیر کا شکاری چھا گیا ،کسیاں ریاٹ میں پیپلزپارٹی کا مکمل صفایا،پیپلزپارٹی کے عہدیداران سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم کانفرنس میں شامل ،راجہ ثاقب مجید کے ہاتھ پر بیعت کر لی، پیپلزپارٹی حیران ،ن لیگ پریشان ،نئے شامل ہونے والو ں نے سردار عتیق احمد خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار،رائیونڈ اور لاڑکانہ کے مجاوروں کو عوام ووٹ کی پرچی سے شکست دے کر ریاست کی اسواداعظم جماعت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس اور اتحادی جماعت تحریک انصاف کو کامیاب بنائیں،حکمرانوں نے عوام کا خون چوسنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی،بجٹ الفاظ کا گورکھ دھندہ ہے کرپٹ حکومت جلد نشان عبرت بنے گی۔کھاوڑہ کی غیورعوام کو چوروں ،ٹھگوں اور کاغذی شیروں کو نشان عبرت بنانے کیلئے آمدہ انتخابات میں گھوڑے کے نشان پر مہر لگا کر اجاراداری کا خاتمہ کرنا ہوگا۔راجہ ثاقب مجید کا یونین کونسل میراکلاں کسیاں ریاٹ میں نئے شامل ہونے والوں سے خطاب ۔تفصیلات کے مطابق مسلم کانفرنس کے مرکزی چیئرمین یوتھ ونگ وامیدواراسمبلی حلقہ چارکھاوڑہ راجہ ثاقب مجید کا گزشتہ روز حلقہ انتخاب میں یونین کونسل میراکلاں کا دورہ ،جہاں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو بڑا دچھکا لگ گیا،سینکروں جیالے اور لیگی مسلم کانفرنس کی صف میں شامل ہوگئے،پی پی کسیاں ریاٹ کے صدر حوالدار محمدخورشید،چوہدری ظہور،صوبیدار محمد اسرائیل،نمبردار میر اکبر،چوہدری محمد شریف،چوہدری صادق ضیاء،چوہدری محمد صدیق،چوہدری میر زمان،چوہدری رخسار،چوہدری ذوالفقار علی،چوہدری عبدالقدیر،محمد جاوید،چوہدری عبدالغفور،چوہدری ریاض،چوہدری محمد نیاز،چوہدری اعجازقاسم،چوہدری محمدتعجب،چوہدری صادق،چوہدری زاہد اقبال،چوہدری فروز دین،مسعود صدیق،خاورزمان،چوہدری محمد ادیب،محمد صابر،چوہدری نور علی،چوہدری افسر،چوہدری عبداکریم ودیگر نے کمبے قبیلے سمیت مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کر لی،شمولیت اختیار کرنے والو ں نے راجہ ثاقب مجید کو کامیاب کرانے کا عزم کیا ،لطیف اکبر بنارسی ٹھگ اور بہروپیے ہیں،جنہیں 21جولائی کو ان کی اوقات یاددلائیں گے ،ہمارے ساتھ دھوکا کیا گیا پچھلے کئی سالوں سے عوام کو جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا یقیناًوہ لطیف اکبر اور فرینڈلی اپوزیشن کے ذمہ داران کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے نئے شامل ہونے والوں کا مزید کہنا تھا کہ راجہ ثاقب مجید کو نجات دہندہ سمجھتے ہیں انشاء اللہ عوام کا حق حکمرانی ضرور آئے گا 21جولائی کو گھوڑے کے نشان پر مہر لگا کر ثاقب مجید کو کامیاب بنائیں گے اور انہیں اسمبلی تک پہنچائیں گے تاکہ ثاقب مجید اسمبلی میں جاکر حلقہ کی بھرپورنمائندگی کر سکیں اورعوام کو ان کے مسائل حل کرواکر حلقہ کی خوشحالی کی بنیاد ڈالیں،اس موقع پر ثاقب مجید نے شامل ہونے والوں کو ہار پہنائیں اور مبارکباد دی اور عزم کا اظہار کیا کہ آپ کے حقوق اور عزت نفس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا،آپ کو جائز مقام دوں گا انشاء اللہ حلقہ کی تقدیر ضرور بدلے گی۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم کے سیکیورٹی اہلکاروںاورپولیس کےدرمیان جھڑپ