شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / نادراآفس ڈکیتی، وزیرداخلہ کانوٹس، غفلت برتنےوالوں کی گرفتاری کاحکم

نادراآفس ڈکیتی، وزیرداخلہ کانوٹس، غفلت برتنےوالوں کی گرفتاری کاحکم

کراچی (مانیٹرنگ سیل)  کراچی کے علاقے نصیرآباد میں نادرا ایگزیکٹو رجسٹریشن آفس میں چوری کی انوکھی واردات، چوروں کو رقم نہ ملی تو کیمرہ ہی لے اڑے، واردات کے بعد نادرا آفس میں کام بند ہوگیا۔ عائشہ منزل نصیر آباد میں نادرا دفتر میں چور شٹر کاٹ کر داخل ہوئے، اور نقدی ڈھونڈنے لگے تاہم ناکامی پر چوروں کو کچھ اور نہ ملا تو شہریوں کے شناختی کارڈ بنانے کیلئے استعمال ہونے والا کیمرہ ہی لے اڑے۔، چوری کئے گئے کیمرے کی مالیت ساٹھ سے ستر ہزار روپے ہے، چوری کی واردات اس وقت ہوئی جب گارڈ فجر کی نماز پڑھنے گیا۔ ڈی جی نادرا کرنل ریٹائرڈ محمود اقبال کا کہنا ہے کہ ہارڈ ڈسک چوری ہوئی اور نہ ہی شناختی کارڈ۔ نادرا عملے کے مطابق کیش شام میں ہی بینک میں جمع کرادیا جاتا ہے، اس لئے آفس میں کیش موجود ہی نہیں تھا، شناختی کارڈ بھی سیف میں تھے جسے کاٹنا آسان نہیں تھا، کیمرہ نہ ہونے اور شٹر کی مرمت کے باعث نادرا ایگزیکٹو رجسٹریشن آفس میں شناختی کارڈ بنانے کا عمل روک دیا گیا ہے۔ واقعہ سے متعلق چوہدری نثار علی خان نے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا، وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چوہدری نثار علی خان نے مستقبل میں ایسی واردات اور واقعات سے نمٹنے کیلئے مربوط حکمت عملی اور سیکیورٹی نطام بہتر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جب کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے اور غفلت کے مرتکب افراد کو گرفتار کرکے فوری کارروائی کا بھی حکم دیا ہے

error: Content is Protected!!