تازہ ترینعلاقائی

پشین:صحافیوں کو سرکاری اہلکار کی جانب سے خبر کی اشاعت پر سنگین نتائج کی دھمکیوں کیخلاف صحافیوں اور سیاسی و سماجی رہنماوں کا مشترکہ احتجاجی مظاہرہ

پشین( بیوروچیف / ملک سعد اللہ جان ترین)پشین کے صحافیوں کو سرکاری اہلکار کی جانب سے خبر کی اشاعت پر سنگین نتائج کی دھمکیوں اور صحافیوں کی گھروں پر لشکر کشی کیخلاف کونسل آف آل بلوچستان پریس کلبز کی کال پرصحافیوں اور سیاسی و سماجی رہنماوں کا مشترکہ احتجاجی مظاہرہ ہوا مظاہرین سے صحافیوں کی نمائندہ تنظیم کے سنیئر نائب صدر خلیل اللہ موسیٰ خیل ترجمان نجیب ترین اسماعیل بلوچ فضل محمد جاجک حاجی عبدالصمد ترین سعید محمد دومڑ عبدالخالق اچکزئی نعمت اللہ نعمت وسیم احمد اے این پی کے صوبائی رہنما اصغر علی ترین پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما حضرت علی خان پی پی پی کے ضلعی صدر شیر محمد ترین قبائلی رہنما ملک حمید اللہ ترین امان اللہ ترین ودیگر نے ایکسین بی اینڈ آر پشین کی کھلم کھولا غنڈہ گردی اور بندوق کی نوق پر حق کی آواز کو دبانے اور شہید صحافیوں کے لواحقین کو معاوضہ کی عدم فراہمی سمیت صحافیوں کو تحفظ فراہم نہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایکسین بی اینڈ آر فاروق ترین نے کرپشن وکمیشن کی انتہاء کردی ہے صحافیوں کو ڈرانے دھمکانے سے کچھ نہیں ہوگا حق و صداقت کی جنگ ہر حال میں لڑتے رہیں گے ہمیں بے بس وکمزور نہ سمجھا جائے صحافیوں کے حقوق اور انکی بقاء وسالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا سابق ڈی سی زمان بازئی تمام تر صورتحال سے بخوبی آگاہ ہونے کے باوجود بھی نیشنل ایکشن پلان کے تحت انہیں سلنڈر نہ کرنا انتظامیہ کی بے بسی ہے انہوں نے کہا کہ ایکسین بی اینڈ آر مسلح افراد کے ہمراہ حق کی آواز دبانے پر تلے ہوئے ہیں صوبائی حکومت صحافیوں کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر فیل ہوچکی ہے موجودہ حکومت نے پشین بی اینڈ آر میں ایک غنڈہ ایس ڈی او کو ایکسین سمیت اضافی دو چارج دیکر لوگوں کو دست وگریباں کرنیکی کوشش کی ہے جو قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے صحافیوں کو آئے روز مختلف ناموں پر موت کے گھاٹ اتارنا روز کا معمول بن چکا ہے بلوچستان کے صحافیوں نے شہادت کے کئی جام نوش کئے ہیں شہادت کے موت سے ڈرنے والے نہیں ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ ایکسین کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے انکے خلاف کارروائی کریں بصورت دیگر سخت احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا جائیگا۔۔

یہ بھی پڑھیں  عمران خان اور طاہر القادری کی گرفتاری موخر کرنے کا فیصلہ

pashin

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker