
پتوکی (نامہ نگار) ناجائز تجاوزات ہٹانے کے لئے جانے والی میونسپل کمیٹی کی ٹیم پر حملہ لینڈ آفیسرمحمد اشرف پر تشدد ۔گزشتہ روز میونسپل کمٹی کے اجلاس میں کونسلروں نے اتفاق رائے سے قرار دار منظور کی جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ شاہراہ قاہداعظم اور علامہ اقبال روڑ پر قائم کی گی تمام ناجائز تجاوزات فوری طور پر ختم کی جائیں جس پر میونسپل کمٹی پتوکی کے چیف آفیسر چوہدری عبدالرحمان ، سنٹری انسپکٹر اللہ دتہ ،ٹیکس سپرنٹنڈنٹ جی اے سید،اور انچارج انکروچمنٹ اپنی ٹیم کے ہمراہ شاہراہ قاہداعظم پرگے تو ملزمان شعیب حافظ شفیق ،پوما اور انکے ساتھیوں نے ٹیم پر حملہ کر دیا اور لینڈ آفیسر چوہدری محمد اشرف کو تشدد کا نشانہ بنایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں میو نسپل کمٹی پتوکی کے عملہ نے غنڈہ گردی اور ملازمین پر تشدد کے خلاف احتجاجاً کام چھوڑ ہڑتال کر دی ہے ۔دفاتر کو تالے لگا دیئے اور سیاہ پٹیاں باندھ کر دھرنا دیا اور نعرے بازی کی اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا میو نسپل کمٹی پتوکی کے چیرمین عمران شاہد بٹ موقع پر پہنچ گئے اور ہڑتالی ملازمین سے مذاکرات کئے ۔تھانہ سٹی پتوکی کے سب انسپکٹر محمد امین پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ پہنچے اور یقین دلایا کہ ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔تھانہ سٹی پولیس پتوکی نے لینڈآفیسرکی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔