تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو: مین بازار میں لگا پلاسٹک شیٹ کا شیڈتاجروں اور گاہکوں کیلیے عذاب بن گیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو۔مین بازار میں لگا پلاسٹک شیٹ کا شیڈتاجروں اور گاہکوں کیلیے عذاب بن گیا۔حبس اور گرمی سے کئی تاجر اور گاہ روزانہ بے ہوش۔انجمن تاجراں اور شہریوں نے احتجاج کی دھمکی دے دی۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو مین بازارمیں لوکل گورنمنٹ کی طرف سے لگایا گیا پلاسٹک شیڈ تاجروں،دوکانداروں اور گاہکوں کیلیے عذاب بن چکا ہے۔شیڈ کی وجہ سے تازہ ہوا کے جھونکوں کیلیے لوگ ترس گئے ہیں اورحبس اور گرمی کی وجہ سے روزانہ کئی دوکاندار اور گاہک بے ہوش ہو جاتے ہیں۔لوڈ شیڈنگ کے وقت جب دوکاندار جنریٹر چلاتے ہیں تو انکا دھواں پورے بازار کی فضا کو زہر آلود کر دیتا ہے کیونکہ شیڈ کی وجہ سے دھوئیں کے فضا میں اڑ جانے کا کوئی انتظام نہیں۔کئی لوگ کھانسی ،نزلہ زکام اور پھیپھڑوں کی بیماریوں میں مبتلا ہوکر زندہ در گور ہوچکے ہیں۔دوسری طرف انجمن تاجراں کے سرپرست میاں محمد منشا،سیکرٹری ملک عبد الحفیظ،شباب ملی کے رہنما اور کلاتھ مرچنٹ ملک محمد عثمان نے کہا ہے یہ پلاسٹک شیڈ بارود کی مانند ہے کیونکہ اگر خدا نخواستہ بازار میں آگ لگ گئی تو یہ شیڈ پورے بازار کو بھسم کر ڈالے گااور کروڑوں کا نقصان ہوگا۔ان رہنماؤں نے کہا کہ انہوں نے کئی مرتبہ مقامی انتظامیہ کو اس مسئلے کے بارے آگاہ کیا ہے مگر بے حس انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔ان رہنماؤں نے دھمکی دیتے کہا کہ اگر تاجروں کے مطالبات نہ مانے گئے تو وہ قصور ڈی سی او آفس کے باہر احتجاجی دھرنا دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  سرگودھا: بارش سےچھت گرنےسے4افرادجاں بحق،وزیراعلیٰ کی تعزیت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker