تازہ ترینعلاقائی

طلبہ کی شکایات پر ڈپٹی سیکرٹری ڈی پی آئی کالجز پنجاب کا اچانک دورہ، پرنسپل معطل

بھائی پھیرو(نامہ نگار)طلبہ کی شکایات پر ڈپٹی سیکرٹری ڈی پی آئی کالجز پنجاب پروفیسرجاوید اخترکا اچانک دورہ بھائی پھیرو گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز کا پرنسپل معطل جبکہ گورنمنٹ گرلز کالج کا کئیر ٹیکر سہیل ساجد معطل ۔بتایا جاتا ہے کہ کالجز کے طلبہ نے نے شکائت کی تھی جس پر ڈپٹی سیکرٹری کالجز پنجاب پروفیسر جاوید اختر نے ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن رانا نسیم،ڈپٹی دائریکٹر کالجز قصور زاہد مان کے ہمراہ گزشتہ روز گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز بھائی پھیرو کا اچانک دورہ کیا جہاں صفائی ستھرائی کا ناقص انتظام ہونے اور کلاسز میں چیکنگ کے دوران 11پروفیسر غیر حاضر ہونے پر پرنسپل نور اللہ کو معطل کردیا جبکہ گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن میں بھی غیر معیاری انتظامات پر کئیر ٹیکر کلرک سہیل ساجد کو بھی معطل کردیا تاہم زاہد مان کو ہر دو کالجز کا ایڈیشنل چارج دے دیا ہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جب سے محکمہ تعلیم نے گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز شہر سے دور منتقل کیا ہے تب سے طلبہ کی اور لیکچرارزکی حاضریاں نہ ہونے کے برابر ہیں کیونکہ سابق ضلعی ناظم نے اپنی زمین کو فروخت کرنے کیلئے کالج کو شہر سے باہر منتقل کروادیا تھا جس کی موجودہ تعداد نہ ہونے کے برابر ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker