تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:انتظامیہ اور ٹریفک اور ٹریفک پولیس کا ناجائز تجاوزات ختم کرنے کے لئے گرینڈ آ پریشن

بھائی پھیرو(نامہ نگار) انتظامیہ اور ٹریفک اور ٹریفک پولیس کا ناجائز تجاوزات ختم کرنے کے لئے گرینڈ آ پریشن ۔ ملتان روڈ پر کھڑے رکشوں ، خوانچہ خرونچوں اور ریڑھیوں کی ڈوریں ۔ دکانداروں کو بھاری جرمانے ۔ عوام کا ٹریفک پولیس کو خراج تحسین ۔ تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو میں اے سی پتوکی ، ٹی ایم او پتوکی ، بلدیہ عملہ اور ٹریفک پولیس کے سٹی بھائی پھیرو کے انچارچ اے ایس آئی جاوید اختر نے مقامی پولیس کی مدد سے بھائی پھیرو ملتان روڈ پر ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا ۔عملہ کو دیکھتے ہی سڑک پر کھڑے رکشہ ڈرائیوروں ، ویگنوں ، خوانچہ فروشوں اور ریڑھی بانوں کی ڈوڑیں لگ گئیں ٹریفک پولیس نے سڑک پر کھڑی ہر چیز کو اٹھا کر سڑک پر سے نا جائز تجاوزات ہٹا لئے اور دکانداروں کو بھاری جرمانے کئے ۔آپریشن کے بعد ٹریفک رواں دواں ہو گئی اور عوامی سماجی حلقوں نے انتظامیہ کے آپریشن کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ یہ آ پریشن وقفے وقفے سے ہونا چاہیے کیونکہ اس شہر میں ناجائز تجاوزات کی وجہ سے سڑک پر ٹریفک کئی کئی گھنٹے بند رہتی ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ جماعت اسلامی حلقہ بھائی پھیرو زون کے امیر مقبول حسین کمبوہ نے اتنظامیہ کمبوہ نے انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کے آپریشن کو سراہتے ہوئے اسے روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button