تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:انتخابی فہرستوں کے نئے بورڈ بنوانے اورغلط بورڈ کٹوانے کا عمل سست روی کا شکار

بھائی پھیرو(نامہ نگار)انتخابی فہرستوں کے نئے بورڈ بنوانے اور غلط بورڈ کٹوانے کا عمل سست روی کا شکار ۔انتخابی فہرستوں کے ڈسپلے سینٹروں کی مناسب تشہیر نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی ۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع قصور کے جنرل سیکرٹری سردار نور احمد ڈوگر اور مقامی راہنماء مقبول حسین کمبوہ نے اپنے اخباری بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اکیس جولائی سے ستائیس جولائی تک نئے ووٹ بنانے ، غلط بورڈ کٹوانے اور ووٹ ٹرانسفر کرنے کے لئے ڈسپلے سینٹروں کے قیام کا اعلان کر رکھا ہے مگر مناسب تشہیر نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو ان ڈسپلے سینٹروں کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے یہ عمل سست روی کا شکار ہے ۔عوام مختلف سرکاری دفاتر میں چکر لگا لگا کر ان ڈسپلے سینٹروں کا پتا چلانے کے لئے فٹ بال بن چکے ہیں ۔ان رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسپلے سینٹروں کی وسیع پیمانے پر تشہیر کی جائے اورڈسپلے سینٹروں پر مکمل انتخابی فہرستیں مہیا کی جائیں تاکہ نئے ووٹ بنوانے والے اپنے بنیادی حق سے محروم نہ رہہ جائیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کے لئے عوام سے رابطہ میں ہے اور جماعت اسلامی کی اعلیٰ قیادت بھی مقامی قیادت سے رابطہ میں ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  سبی میلہ میویشاں واسپان تہذیبی قدیم ثقافت کا مظہر ہے، میر سیف اللہ کھیتران

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker