تازہ ترینعلاقائی

پیرمحل : ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ ریٹ لسٹو ں پرعملدرامد کرو انے میں ناکام

پیرمحل ( نامہ نگار) ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کی طر ف سے اپنی جاری کردہ ریٹ لسٹو ں پر عملدرامد کرو انے اور اسی طر ح پرا ئس کنٹر ول کمیٹیا ں بھی ڈسٹر کٹ پر ائس کنٹرو ل کمیٹیوں اور اسی طر ح وزیر اعلیٰ پنجا ب کے گھی و کنگ آئل کے مقررہ نرخو ں پر عمل درآ مد کرو انے میں بری طرح نا کام نظر آتی ہیں جنر ل سٹور ،کر یا نہ سٹور ،اور پرچو ن فروش خریدارو ں سے منڈیو ں اور فیکٹریو ں سے زائد نر خو ں پر سبزی ،فرو ٹ ،گھی، کنگ آئل ملتے کو جو ازبنا کر صا رفین کی جیبو ں پرہا تھ صا ف کرتے نظر آتے ہیں ۔مگر ان سے کو ئی پو چھنے والا نہیں سماجی فلاحی حلقوں نے ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تو جہ اس جانب مبذ ول کرو اتے ہو ئے پر زور مطا لبہ کیا ہے کہ وہ مقرر ہ نر خو ں پر عملدرآمدکو یقینی بنا کر علاقہ کے عوام کو ان لٹیروں سے نجا ت دلو ائیں یا پھر ما ر کیٹ ،کمیٹیو ں ،پرائس کنٹرول کمیٹیو ں کو ریٹ لسٹیں جاری کرنے اور قیمتیں مقرر کرنے سے روک دیا جائے ۔تا کہ عوا م کو کم از کم یہ تو علم ہو کہ ان ذ خیرہ اندو زوں اور لٹیروں پر کو ئی قا نون ہی نافذ نہیں ہوتا سماجی فلاحی حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو لولی پاپ دینے کے لیے اس طرح کے اعلان تو کر دیتی ہے مگر زیادہ تر عمل درآمد نہیں ہوتا انہوں نے حکومت سے پرزورمطالبہ کیا کہ یا تووہ اس قسم کے اعلانات نہ کرئے جس پر عملدرآمد نہیں کروا سکتی یا پھر بلاتفریق وامتیاز ان پر عمل درآمد کروا کر دکھلائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!