تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:2باولے کتوں کے کاٹنے سے 2افراد جاںبحق خاتون سمیت 2افراد زخمی، ایک زخمی ہسپتال منتقل

رینالہ خورد (تحصیل رپوٹر ) 2باولے کتوں کے کاٹنے سے دوافراد جاں بحق خاتون سمیت دوافراد زخمی ہوگئے ایک زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے واقعہ نواحی علاقہ چک نمبر 11 جیڈی میں پیش آیا واقعات کے مطابق ایک ماہ قبل نواحی گاؤں گیارہ جیڈی کالا پور کے رہائشی نور احمد اور ایک دوسرے دیہاتی غلام عباس چدھٹر کو نوراحمد کے پالتو باولے کتے نے کاٹ لیا دونوں کو پہلے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال اوکاڑۃ بعدازاں جناح ہسپتال لاہور منقتل کر دیا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکے اور دونوں گزشتہ روز ملک عدم سدھار گئے ایک دوسرے واقعہ میں آوارہ باولے کتے نے دیہہ مذکور کے رہائشی محمد اشرف اور شاہین بی بی کو چند روز قبل کاٹ لیا زخمی محمد اشرف کو مقامی ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے جبکہ شاہین بی بی گاؤں میں ہی اپنے کام کاج میں مصروف ہے اہل دیہہ کاکہنا ہے کہ گاؤں میں کتے باولے ہونے کی وبا پھیل چکی ہے ارباب اختیار فوری طور پر نوٹس لیں

یہ بھی پڑھیں  رینالہ خورد:علی ہسپتال نان کوالیفائیڈ عملہ ان پڑھ ایل ایچ ویز سے دوران علاج بچہ سمیت تین خواتین جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker