تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:زہریلا چارہ کھانے سے زمیندار کی 11بھینسیں ہلاک ہوگئیں

رینالہ خورد (تحصیل رپوٹر) زہریلا چارہ کھانے سے زمیندار کی 11بھینسیں ہلاک ہو گئیں ،نامعلوم افراد مردہ 6بھینسوں کو اٹھا کر لے گے گوشت فروخت کئے جانے کا خدشہ واقعات کے مطابق نواحی گاؤں ٹھٹھ چاکرکا کے زمیندار گلزار ولد تاج محمد نے زمییندارہ کے ساتھ مویشی بھی پال رکھے ہیں نے گزشتہ روز اپنے کھیتوں سے چارہ کاٹ کر احاطہ مویشیاں میں بندھی اپنی بھینسوں کو ڈالاجسے کھاتے ہی اسکی 11بھینسیں مالیتی 25لاکھ گر کر بے ہوش ہو گئیں اور چند گھنٹے بعدمر گئیں رات گئے نامعلوم افرادمری ہوئی چھ بھینسوں کواٹھا کر لے گئے جنکا گوشت بازار اور ہوٹلوں میں فروخت کئے جانے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button