تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:روڈ بلاک کرنے اور پولیس کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے 200افراد کے خلاف مقدمہ درج

رینالہ خورد (تحصیل رپورٹر)روڈ بلاک کرنے اور پولیس کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے 200افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے دس ملزمان کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جماعت واحد المسلیمن (اہل تشیع ) کے سینکٹروں کارکنان نے ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے تھانہ صدر رینالہ ورد کی حدود پل جوڑیاں اختر آباد کے مقام پر نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے کو مکمل طور پر بلاک کر دیا تھا جس سے ٹریفک کی میلوں لمبی لائنیں لگ گئیں تھیں اور شدید گرمی اور حبس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا تھانہ صدر رینالہ خورد پولیس نے 30نامزد سمیت 200افراد کے خلاف اندارج مقدمہ کے دس ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ بقیہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس مسلسل چھاپے مارہی ہے

یہ بھی پڑھیں  دس مسلح ڈاکوئوں نے ناکہ لگا کر درجنوں مسافروں مرد وخواتین کو لوٹ لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker