تازہ ترینعلاقائی

ساہیوال : واپڈا کے سٹورکیپر کی ہائی کورٹ سے ضمانت خارج، ایف آئی نے گرفتار کرلیا

ساہیوال (بیورو رپورٹ) واپڈا کے سٹور کیپر کی ہائی کورٹ سے ضمانت خارج ،ایف آئی نے گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں تعینات واپڈا کے سٹور کیپر ساجد مقصود نے لائن سپر ٹینڈنٹ صفدر سے پر مو شن دلوا نے کا جھانسہ دے کر 10لاکھ 70ہزار رو پے لئے تھے اور ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر لیاتھا جس پر ساجد مقصود نے ضمانت دائر کر رکھی تھی گزشتہ روز ہائی کورٹ نے ساجد مقصود کی ضمانت خارج کر دی جس پر ایف آئی اے کی ٹیم نے اسے گرفتار کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے مقدمہ کے مدعی صفدر حسین نے بتا یا کہ ساجد مقصود نے محکمے کا نام استعمال کر کے بڑے پیمانے پر فراڈ اور گھپلے کر رکھے ہیں اور اس کے خلاف ڈاکٹر اعجاز سے 20لاکھ رو پے ،محمد منشاء سے زرعی ٹیوب ویل کنکشن لگوا نے کی مد میں ساڑھے 4لاکھ رو پے لینے کی انکوائریاں ایف آئی اے میں چل رہی ہیں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ واپڈا کے اعلیٰ افسران بھی ساجد مقصود سے مستفید ہو ئے ہیں اور اس کی سر پرستی بھی کر تے ہیں ایف آئی اے نے واپڈا کو مذکورہ سٹور کیپر کے خلاف محکمانہ کارروائی کے لئے بھی لکھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  خواتین کے خلاف جرائم اور ہماری حکومتیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker