تازہ ترینعلاقائی

سبی:بی اے بی ایس سی کے سالانہ امتحانات میں کھل عام نقل جاری، وزیر اعلیٰ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے

سبی(نمائندہ خصوصی /محمدطاہر عباس )بی اے بی ایس سی کے سالانہ امتحانات میں کھل عام نقل جاری وزیر اعلیٰ بلوچستان کے نقل کی روک تھام احکامات ہوا میں اڑا دیے کمرہ امتحان میں سپرنٹنڈنٹ و دیگر عملے کی موجودگی میں طلباء و طالبات نقل کرنے میں مصروف ضلعی انتظامیہ بے خبرنقل کی روک تھام کرنے والا کوئی نہیں تفصیلات کیمطابق بلوچستان یونیورسٹی کے تحت ہونے والے بی اے ،بی ایس سی کے سالانہ امتحانات میں گورنمنٹ ڈگری کالج ،گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ،گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول غریب آباد، طلبا ء طالبات کھل عام کتابیں کھول کر نقل کرنے میں مصروف ہیں جبکہ سپرنٹنڈنٹ سمیت دیگر عملہ کرسیوں پر بیٹھ کر چائے پینے میں مصروف رہتے ہیں اور طلباء وطالبات کسی کی پرواہ کیے بغیر خلاصے ، گائیڈز کھول کر پرچہ حل کرتے ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان نے نقل کی روک تھام کیلئے تو جاری کردیے مگر ان پر عملدآمد کرانے والا کوئی نہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کو بھی وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ وہ اپنے ڈسٹرکٹ میں امتحانی سنٹرز کا دورہ کریں اور نقل کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کریں مگر کوئی امتحانی سنٹر کا دورہ کرنے والے نہیں اور نہ ہی نقل کی روک تھام کرنے والا ہے جس کے باعث طلباء و طالبات کھل عام نقل کرنے میں مصروف ہیں عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ سبی میں بی اے بی ایس سی کے امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے جائیں

یہ بھی پڑھیں  پشین:قومی جرگہ کاسیدبدرالدین شاہ آغاکی صدارت میں اجلاس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker