تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور: شہر بھرمیں گیس کابدترین بحران،چولہے ٹھنڈے عوام گرم

دیپالپور(نامہ نگار) شہر بھرمیں گیس کابدترین بحران،چولہے ٹھنڈے عوام گرم ،ناشتہ کے وقت بھی گیس غائب ہونے سے بچوں کا بروقت سکول جانا بھی محال ہوگیا،تفصیلات کے مطابق دیپالپور شہر کے باسیوں کو بجلی کی آنکھ مچولی کے بعد اب گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے جہاں علی الصبح سے ہی گیس ندارد ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے ناشتہ ٹائم پر تیار نہ ہونے سے نہ صرف بچوں کا بروقت سکول جانا محال ہوجاتا ہے بلکہ خواتین کودیگر اوقات میں بھی کھانا بنانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے گیس کی اس طویل بندش پر شہری خصوصاََ گھریلو خواتین سراپا احتجاج ہیں ۔عوام کا کہنا ہے کہ شدید سردی میں گیس کا بحران حکومت کی نااہلی ہے خصوصاََ جب سی این جی سٹیشنز کو بھی گیس کی سپلائی منقطع ہے اس کے باوجود گھریلو صارفین کا بھی گیس سے محروم ہونا سمجھ سے بالاتر ہے عوام نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ دیپالپور میں گیس کے بدترین بحران کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اصلاح احوال کے احکامات جاری کئے جائیں ورنہ سخت احتجاج کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker