تازہ ترینعلاقائی

سلطان کالونی تھانہ سنانواں کے علاقے میں لکی کمیٹی کی آڑ میں سرعام جوا

سلطان کالونی (نمائندہ خصوصی ) سلطان کالونی تھانہ سنانواں کے علاقے میں لکی کمیٹی کی آڑ میں سرعام جوا . کمشنر ڈیرہ غازی خان سے فوری جوا بند کروانے کا مطالبہ اہل علاقہ سینکڑوں سادہ لوح افراد پہلے بھی لٹ چکے ہیں رہی سہی کسر اب پوری کی جانے لگی ایڈوائنس بغیر لیٹر کے دیے جانے والے موٹر سائیکل جن کو نمبر تو لگ نہیں سکتا وہ موٹر سائیکلیں چوریوں میں دھڑلے سے استعمال ہونے لگیں عوام چوریوں آئے روز ہونے والی ڈکیتیوں سے پریشان کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈی پی او مظفرگڑھ سے فوری جوا بند کروانے کا مطالبہ اہل علاقہ  تفصیل کے مطابق پورے پنجاب میں لکی کمٹیوں کا خاتمہ ہونے کے باوجود بھی مظفر گڑھ کے علاقے سلطان کالونی میں لکی کمیٹی جوا دھڑلے سے تاحال جاری جواریوں نے سادہ لوح لوگوں کو اپنے چنگل میں پھنسانے کے لیے لنگوٹ کس لیئے سینکڑوں سادہ لوح افراد لکی کمیٹی میں پرچی خرید کر قسمت آزمانے لگے یاد رہے کہ یہ جواری جب آدھی کمیٹی نکل جاتی ہے تو پھر کام چھوڑ کر بیرون ملک فرار ہوجاتے ہیں جس سے سادہ لوح افراد کو لاکھوں کے ٹیکے لگتے ہیں اسی طرح کچھ عرصہ قبل بھی سلطان کالونی سے ہی پرچی کمیٹی کا دھندہ شروع کیا گیا تھا جس میں پہلے والے جواریوں نے جیبیں گرم کرکے بیرون ملک بھاگ گئے تھے ہونا اب بھی وہی ہے اگر کمشنر ڈیرہ غازی خان ،ڈی پی او مظفرگڑھ نے نوٹس نہ لیا تو سینکڑوں سادہ لوح افراد کی خون پسینے کی کمائی ختم ہو جائے گی ،،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button