تازہ ترینعلاقائی

سلطان کالونی گردونواح میں بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگیاں اجران بنادی

سلطان کالونی(نمائندہ خصوصی)سلطان کالونی گردونواح میں بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگیاں اجران بنادی۔جبکہ دورانیہ اٹھارہ گھنٹوں سے تجاوز کرگیا۔متعدد مقامات پر عوام کا پریس کلب سلطان کالونی کے باہر احتجاج میپکوکوٹ ادو کے خلاف شدید نعرے بازی لوڈشیڈنگ کے عذاب نے عوام کا جینا دشوار کررکھا ہے۔غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو نفسیاتی مریض بناکر رکھ دیاہے مساجد سے وضوکیلئے پانی غائب کاشتکاروں کے جانورفاقوں پر مجبورطلبہ وطالبات کیلئے تعلیمی مشکلات پیدا ہوگئیں۔عوام نے اس قدرلوڈشیڈنگ پر شدید احتجاج کیا۔میپکو کوٹ ادو، کی من مانیاں عروج پر، بریک ڈاؤن کے بہانے بیس بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، میپکوکوٹ ادو،سناواں کے ایس ڈی او صارفین کا فون تک نہیں سنتے،کئی دنوں سے یہ سلسلہ جاری ہے کوئی پرسان حال نہیں،ذرائع کے مطابق صرف اپنی نااہلی چھپانے کیلئے بجلی بند کی جاتی ہے تاکہ لائن لاسز پورے کئے جا سکیں،واپڈا اہلکار اپنی کوتاہیوں کی سزا صارفین کو بجلی فراہمی معطل کرکے دیتے ہیں،چوہدری اشفاق علی ،چوہدری ذوالفقار،غازی بلوچ ودیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں احتجاج کرنے پر مجبور کیاجارہاہے۔ہم روزانہ ایس ڈی اوکوٹ ادو ، کو فون کرتے ہیں لیکن موصوف فون سننا گوارہ نہیں کرتے۔سلطان کالونی ،اڈا ٹوآر،حسن مائنر کے صارفین نے وفاقی وزاء سے ناجائز لوڈشیڈنگ اور صارفین کو درپیش مشکلات کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  ہتھیارڈالنے،آئین ماننےوالوں سےہی مذاکرات ہونگے،وزیراعظم کادوٹوک بیان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker