تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا نہر سٹاپ پر نہر کے درمیان سے گزرنے والی پی ٹی سی ایل کی کیبلوں نے عوامی زندگی اجیرن بنا دی

ٹیکسلا(نامہ نگار)ٹیکسلا نہر سٹاپ پر نہر کے درمیان سے گزرنے والی پی ٹی سی ایل کی کیبلوں نے عوامی زندگی اجیرن بنا دی،کیبلوں کے باعث نہر میں جمع کوڑا کرکٹ پانی کی بندش کا باعث بنتا ہے، جس سے ارد گرد موجود دکانات اور رہائشی مکانات سخت متاثر ہورہے ہیں،محکمہ انہار کی جانب سے روزانہ صفائی کے باوجود معاملہ جوں کا توں ہے،محکمہ پی ٹی سی ایل حکام کو متعدد مرتبہ شکایات کیں مگر الٹا ، کیبل کاٹنے کے جھوٹے مقدمات میں شہریوں کو پھنسایا جارہا ہے، نہر سٹاپ کے نذدیک رہنے والے اور کاروبار کرنے والے شکیل شاہ، سفیر شاہ، محمد امجد،محمد صدیق ،شمس و دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ آئے روز نہر میں رکاوٹ سے پانی باہر آبادی میں آجاتا ہے اور لوگوں کے گھروں اور دکانوں میں گھس جاتا ہے،جس سے یہاں کے مکین سخت عزاب میں مبتلا ہیں،نہر کی بندش کی بنیادی وجہ نہر کے اندر سے گزرنے والی پی ٹی سی ایل کی کیبلیں ہیں جس کی وجہ سے شاپرز اور دیگر کوڑا کرکٹ رک جاتا ہے اور پانی کی نکاسی جام ہوجاتی ہے ادہر محکمہ انہار خانپور چینل کے سپر وائزر راجہ محمد شبیر کا کہنا تھا کہ پلی کے نیچے تین ٹرالیاں کوڑے کی جمع ہیں،نہر سے پی ٹی سی ایل کی آٹھ کیبلیں گزر رہی ہیں جو رکاوٹ کا باعث بنتی ہیں انکا کہنا تھا کہ محکمہ انہار کی جانب سے متعلقہ افسران کو اس بابت بتایا گیا اگر کیبل نہر کے اوپر سے یا زیر زمین گزاری جائے تو یہ معاملہ حل ہوسکتا ہے،محکمہ انہار کے لئے صفائی کا مسلہ گھمبیر صورتحال اختیار کرتا جارہا ہے ،مکینوں کا کہنا تھا کہ انکی کروڑوں کی جائیدا د کو نقصان پہنچ رہا ہے مگر انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہوتی ،انھوں نے پی ٹی سی ایل مکے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ شہریوں کو درپیش اہم مسلہ کا فوری نوٹس لیا جائے اور کیبلوں کو متبادل جگہ لگا کر شہریوں کو اس عذاب سے نجات دلائی جائے،

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:واہ کینٹ کے علاقہ پنڈ ملی روڈ پررینجرز اور حساس اداروں کا ٹارگٹڈ آپریشن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker