شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ٹیکسلا:مسلم لیگ ن کی جمہوریت کے خلاف شب خون مارنے کی سازش ناکام ہوگی ہے، ملک تیمور مسعود اکبر

ٹیکسلا:مسلم لیگ ن کی جمہوریت کے خلاف شب خون مارنے کی سازش ناکام ہوگی ہے، ملک تیمور مسعود اکبر

ٹیکسلا (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ملک تیمور مسعود اکبر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جمہوریت کے خلاف شب خون مارنے کی سازش ناکام ہوگی،کرپشن زدہ لوگ ملک و قوم کے لئے خطرہ ہیں، مسلم لیگ ن اداروں کے ٹکراو کی پالیسی پر گامزن ہے، پاکستان تحریک انصاف ملکی بقاء کی ضمامن ہے،، جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی سازش آمریت کی راہ ہموار کی جارہی ہے، پی ٹی آئی تمام تر سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ، آنے والا وقت پاکستان تحریک انصاف کا ہوگا،قوم کو کرپٹ عناصر سے نجات دلانے کے لئے پی ٹی آئی ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے،نئے پاکستان کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا،قائد کے ہر حکم پر لبک کہیں گے،عوام چور اور لٹیروں کا ا حتساب کرنے کے لئے پر عزم ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے تحصیل پریس کلب ٹیکسلا کے زیر اہتمام میٹ دی پریس پروگرام میں خطاب کے دوران کیا اس موقع پر پی ٹی آئی تحصیل ٹیکسلا کے سینئیر نائب صدر ملک فہد دلشاد ، آئی ایس ایف تحصیل ٹیکسلا کے صدر سید عبید صابر بھی موجود تھے،میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے ملک تیمور مسعود اکبر کا کہنا تھا کہ تحصیل پریس کلب ٹیکسلا جو کہ ورکنگ جرنلسٹس پر مشتمل صحافتی تنظیم ہے ،علاقہ میں پریس کلب کا قیام انتہائی خوش آئند ہے ، جس کی اشد ضرورت محسوس کی جارہی تھی،تحصیل پریس کلب ٹیکسلا کے ممبران مبراک باد کے مستحق ہیں ، معاشرتی برائیوں کا اجاگر کرنے میں تحصیل پریس کلب کے ممبران اپنا کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں،انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے علاقہ میں تعمیر و ترقی کی نئی ثال قائم کی ہے ، جبکہ یونین کونسلوں اور ٹیکسلا میونسپل کمیٹی میں ہمارے منتخب نمائندوں کو دیوارسے لگانے کی ناکام کوشش جاری ہے ہمارے نمائندوں کو کسی قسم کا کوئی ترقیاتی فنڈز نہیں دیئے جاتے،مسلم لیگ ن منڈیٹ کا احترام کرنے کی بجائے اپنی ہٹ دھرمی پر بدستور قائم ہے، دوسری جانب کنٹونمنٹ بورڈ میں انکے نمائندوں کو بھرپور انداز میں ترقیاتی فنڈز دیئے جارہے ہیں،ملک تیمور مسعود اکبر نے اک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ واہ ٹیکسلا میں کوئی خان گروپ ہے، خان گروپ کا قطعاً کوئی وجود نہیں،نہ ہی ہم خان گروپ کے اندر کوئی سیاست کر رہے ہیں،غلام سرور خان پی ٹی آئی کے ایک ایم این اے اور میں ایک ادنا کارکن اور جماعت کے ایم پی اے کی حیثیت سے پارٹی کے ساتھ ہوں ہماری وابستگی پی ٹی آئی کے نظریے کے ساتھ عمران خان کی سوچ اور ویژن کے ساتھ ہے اور ایک اسی جدوجہد جو کرپشن ، چور بازاری،ٹاوٹ گری ،اور معاشرے کی ہر اس برائی کے خلاف ہے جہاں دوسری جماعتیں انھیں تحفظ فراہم کرتی ہیں،ہم عمران خان کی سوچ اور اسکء نظریئے کے ساتھ وابستہ ہیں نہ کہ کسی گورپ یا دھڑے کے ساتھ ہیں،خان صاحب کے ساتھ عزت اور احترام کا رشتہ ہے ،ہم دونوں عمران خان کے ویژن اور سوچ کو پروان چڑھانے کے لئے بر سر پیکار ہیں،انھوں نے اپنے متعلق جاری قیاس آرائیوں کو بھی بے بنیاد اور غلط قرار دیاکہ وہ کسی پارٹی میں جارہے ہیں ، انکا کہنا تھا کہیہ سوچوں اور نظریئے کی جنگ ہے ،ہماری سوچ اور نظریہ عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کا نظریہ ہے جس پر الحمد اللہ ہم روز اول سے کاربند ہیں،انھوں نے کہا کہ لوکل باڈیز کے الیکشن میں ہماری بھرپور اکثریت ہے،اور اللہ کے کرم سے پی ٹی آئی نے بھرپور کامیابی حاصل کی،انھوں نے کہا کہ کینٹ بورڈ جہاں ہمارے نمائندے بر سر اقتدار ہیں اسکا موازنہ تحصیل کی سطح پر کیا جائے تو سب کچھ عوام کے سامنے آجائے گا،ہم تعمیر و ترقی کے حوالے سے بھی عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور لوگو ں کی غمی اور خوشی میں بھی بھرپور شرکت کر کے اپنا حق نمائندگی ادا کر رہے ہیں،انکا کہنا تھا کہ میں کوئی امپورٹڈ امیدوار نہیں انھی لوگوں میں سے ہوں اور یہاں کا باسی ہوں،میرا جینا مرنا دکھ سکھ اپنے علاقے کے لوگوں کے ساتھ ہیں،اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آمدہ الیکشن میں بھی بھرپور کامیابی حاصل کریں گے،

یہ بھی پڑھیں  تبلیغی جماعت ٹیکسلا کے امیرحکیم فتح حیدراچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے