تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:جمعیت علماء اسلام نے بھی بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کے لئے لنگوٹ کس لئے

ٹیکسلا( نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام نے بھی بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کے لئے لنگوٹ کس لئے ، تمام وراڈوں سے جمعیت علماء اسلام کے امیدوار کھڑے کئے جائیں گے ،جمعیت علماء اسلام قائد فضل الرحمان کی قیادت میں پاکستان میں نظام خلافت راشدہ کی طرز پر اسلامی فلاحی ریاست قائم کرنے کے لئے کوشاں ہے،بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں ٹیکسلا میں ورکرز کنونشن 29 اگست کو منعقد ہوگا، جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام تحصیل ٹیکسلا و صدر ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن محمد افضل جنجوعہ ایڈووکیٹنے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ٹیکسلا میں بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں ورکرز کنونشن 29 اگست بروز ہفتہ محفوظ سیکرٹریٹ ٹیکسلا میں منعقد ہوگا،ورکرز کنوشن سے سینیٹر عطاالرحمان خصوصی خطاب کریں گے،محمد افضل جنجوعہ کے مطابق بلدیاتی الیکشن میں جمعیت علماء اسلام کی جانب سے تمام وارڈوں میں امیدوار کھڑے کئے جائیں گے،ورکرز کنونش میں باہمی اتفاق رائے سے امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا،

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات، ووٹر لسٹوں اورحلقہ بندیوں کے خلاف امیداروں کے تحفظات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker