اوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)اوکاڑہ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے جعلی چیک دینے پر دو افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دیپالور ٹاوٗن کے رہائشی محمد اقبال ولد ذولفقار کو محمد طیب ولد ظفر خاں نے 7لاکھ روپے مالیت کا چیک دیا جو بنک سے جعلی ثابت ہوا ۔ دوسرے واقعہ میں ویلکم روڈ کے رہائشی اور نگزیب خاں ولد محمد انور کو امجد علی ولد محمد یوسف نے 2لاکھ روپے مالیت کا چیک دیا جو بنک سے جعلی ثابت ہوا ، پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں