تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:خانہ بدوشوں کی آبادیوں میں بھی پولیوویکسئین ذمہ داری سے پلائی جائے

Dio Okara 5-04-2013(a)اوکاڑا(محمد مظہر رشید) ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن آفیسر سید گلزار حسین شاہ نے کہا ہے کہ شہری و دیہی علاقوں کے ساتھ ساتھ خانہ بدوشوں کی آبادیوں میں بھی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسئین کے قطرے ذمہ داری کے ساتھ پلائے جائیں اور محکمہ صحت کی موبائل ٹیموں کی سیکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سعید اللہ ،ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد اطہر،نمائندہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر فرہاد اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ڈی سی او نے کہا کہ محکمہ صحت کے افسران پولیو مہم کی بھر پور نگرانی کریں ۔ای ڈی او ہیلتھ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیو مہم 13اپریل سے شروع ہوگی۔اس تین روزہ مہم کے دوران ضلع کے چار لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسئین کے قطرے پلائے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ والدین ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے ویکسئین کے قطرے پلوائیں*

یہ بھی پڑھیں  16 اگست سے مزید 10 ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker