اوکاڑا(چیف رپورٹر پنجاب) سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی رانا محسن نے فیصل آباد روڈ اور دیپالپور روڈ پر ٹریفک چیکنگ کے دوران زائد کرایہ وصول کرنے پر 40گاڑیوں کے چالان کئے اور مالکان سے 23ہزار تین سو روپے کی رقم وصول کر رکے سرکاری خزانہ میں جمع کروا دی گئی ۔رانا محسن نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف مہم جاری رہے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی