اوکاڑا(چیف رپورٹرپنجاب) ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عبد الغفور چوہدری نے محکمہ نہر کے اسسٹنٹ ورٹیکلر کلرک خالد محمود کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔عبد الغفور چوہدری نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن رانا گلزار حسین کے حکم پر سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ قیوم قدرت کے ہمراہ ریڈ کر کے ملزم کے قبضہ سے نشان زدہ رقم مبلغ دس ہزار روپے برآمد کر کے تھانہ اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
You must be logged in to post a comment.