پاکستانتازہ ترین

اوکاڑہ:جماعت اسلامی کو کمزرو سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں بستے ہیں،سیدمنورحسن

syedاوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کو کمزرو سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں بستے ہیں ۔سیاسی میدان میں ’’پنجہ آزمائی‘‘کے بعد ہی پتہ گا کون کتنے پانی میں ہے ۔قبل از وقت جیت کے دعوے داروں کے انتخابی نتائج دیکھ کر ’’اوسان خطا ‘‘ہو جائیں گے ،بڑے بڑے ’’سیاسی برج‘‘ عوامی طاقت کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوں گے کیونکہ قوم اب تبدیل چاہتی ہے اور دینی جماعتوں پر قوم کا مکمل بھروسہ ہے ۔’’ٹائیں ٹائیں فش‘‘والی مقبولیت نہیں بلکہ مستقل بنیادوں پرعوامی دلوں کو جیتنا ہی مشن ہے ۔نہ کبھی جھوٹ کا سہارا لیا اور نہ ہی قوم کو کبھی’’ سہانے سپنے ‘‘دکھائے لیکن خواہش ہے کہ اقتدار میں آکر توانائی سمیت تما م تر بحرانوں کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کریں تبدیلی کھوکھلے نعروں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے لانے کے خواہاں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سید منور حسن نے کہا کہاب قوم کے اصل امتحان کا وقت ہے ساری زندگی غلامی میں گذارنی ہے یا عزت کی زندگی جینا ہے اس کا فیصلہ قوم کو ابھی کرنا ہے اگر اب بھی قوم یہ فیصلہ نہ کر سکی تو ساری زندگی غلاموں کی طرح رہنا پڑے گا انہوں نے کہا کے ملک کے اندر موجودنو گو ایریا جب تک ختم نہیں ہو جاتے تب تک ملک میں امن قائم نہیں ہو سکتا انہوں نے کہا کے چیف الیکشن کمشنر کی ’’رٹ ‘‘اگر برقرار رہی تو بہت سے ملکی سیاست پر مسلط چہرے ’’جڑتے ‘‘جائیں گے سید منور حسن نے کہا کے الیکشن کا التواء ہوتا دکھائی نہیں دیتا تاہم اگر التواء ہوا تو ملک وقوم کے لیے بڑے مسائل کا سبب بنے گا انہوں نے کہا کے متحدہ کا لیکشن کی تاریخ کو آگے لے جانے کا مطالبہ بھی بہت سے سوالات کو جنم لے رہا ہے ۔جیت کا تاج کس کے سر پر سجنے والا ہے اس کا فیصلہ آنے والا وقت ہی کرے گا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!