تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:جی ٹی روڈ سے گورنمنٹ گرلزکالج ساؤتھ سٹی کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار

okaraاوکاڑا(محمد مظہر رشید)چھ نمبر چونگی ،جی ٹی روڈ سے گورنمنٹ گرلز کالج ساؤتھ سٹی کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار،جگہ جگہ گڑھے ہونے سے ٹریفک کی روانی میں شدید خلل،گزشتہ رات ہونے والی بارش کی وجہ سے طالبات کو کالج پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا،پختہ برساتی کھالے نہ ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی سڑک پر کئی کئی روز کھڑا رہتا ہے تفصیلات کے مطابق چھ نمبر چونگی ،جی ٹی روڈ سے گورنمنٹ گرلز کالج ساؤتھ سٹی تک سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جسے سابقہ دور میں بھی تعمیر نہیں کیا جا سکا سڑک پر جگہ جگہ گڑھے پڑنے سے ٹریفک کی روانی میں شدید خلل پڑتا ہے سڑک کے اطراف برساتی کھالے نہ ہونے سے بارش کا پانی کئی کئی روز تک سڑک پر کھڑا رہتا ہے جس کی وجہ سے سائیکل ،موٹر سائیکل کے پھسلنے کے واقعات اکثر دیکھنے کو ملتے ہیں گزشتہ روز ہونے والی بارش نے ایک دفعہ پھر سڑک کو قبل از مسیح کا نمونہ بنا دیا سڑک پر پھسلن اور پانی کھڑا رہنے سے طالبات کو کالج تک پہنچنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا علاقے کے مکینوں اور دکانداروں نے نمائندہ آفتاب سے بات چیت کرتے ہوئے کمشنر ساہیوال ڈویژن ،ڈی سی او اوکاڑااور اعلی حکومتی عہدیداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی تعمیر فوری کروانے کے ساتھ ساتھ اطراف میں پختہ برساتی کھالے بھی تعمیر کیے جائیں

یہ بھی پڑھیں  پیپلزپارٹی آصف زرداری کے آرمی چیف بارے بیان سے مکر گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker