اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بد بخت جواری شوہر نے غلط دھندے سے انکار ی پر بیوی کو گلے میں پھندہ ڈالتے ہوئے پھانسی دی ڈالی اور ہارٹ اٹیک ہونے کا ڈرامہ رچا دیا ،گلے پر پھندے کے نشانات دیکھتے ہوئے لڑکی کے ورثاء نے پولیس کو اطلاع دی پولیس آنے سے قبل ملزم شوہر فرار ،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر اوکاڑہ کے علاقہ 53ٹو ایل کے رہائشی ملک محمد حسین کے بیٹے غلام علی کی شادی چار سال قبل ساہیوال کی رہائشی بشری نامی لڑکی سے ہوئے غلام علی بے روز گار تھا نکھٹو اور نشہ کرنے کے ساتھ جواء بھی کھیلتا تھاجو کے آئے روز بیوی سے جھگڑا کرتا تھا دو ماہ قبل اس نے اپنی بیوی کو غیر مردوں کے پاس جانے اور غلط دھندہ کروانے کے لیے اکسایالیکن اس کی بیوی نے انکار کر دیا جس پر اس نے اپنی بیوی بشری سے جھگڑا شروع کر دیاجھگڑے کے بعد بشری ناراض ہو کے اپنے میکے چلی گئی دو روز قبل غلام علی منت سماجت کر کے اپنی بیوی کو منا کر واپس اوکاڑہ آیا اور اپنے باپ کے گھر کے بجائے ایک علیحدہ مکان میں اس کو رکھ لیا اور ایک بار پھر اس کو غلط دھندہ کرنے پر مجبور کیابیوی کے مسلسل انکاری پر غلام علی نے بشری کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کے گلے میں پھندہ ڈالتے ہوئے اسے پھانسی دے ڈالی اور اس کے گھر والوں کو اطلاع کی کے اچانک ہارٹ اٹیک سے بشری مر گئی ہے جس کے بعد بشری کے اہل خانہ کو اس کی اچانک موت کا شک گذرہ اور اس کے گلے اور جسم پر نشانات دیکھ کر اس کے ورثاء نے پولیس کو اطلاع کی پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے مقتولہ کی نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق بشری کی بظاہر موت طبی نہیں بلکہ اس کو قتل کیا گیا ہے تاہم اصل حقائق پوسٹمارٹم کے بعد ہی سامنے آئیں گے جبکہ مقتولہ کا قاتل شوہر غلام علی موقع سے فرارا ہو گیا جس کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے تاہم آخری اطلاع آنے تک ملزم کوگرفتار نہ کیا جا سکا تھا ۔
You must be logged in to post a comment.