تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:سانحہ بادامی باغ کے خلاف کرسچین برادری کا بھرپور احتجاج اورریلی

okaraاوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اوکاڑہ میں سانحہ بادامی باغ کے خلاف کرسچین برادری کا بھرپور احتجاج اور ریلی ، ریلی کے شرکاء نے ٹائروں کو آگ لگاکر دیپالپور روڈ کو کچھ عرصہ کے لئے بند کردیااور صوبائی حکومت کے خلاف بھرپور نعرے بازی کرتے ہوئے ایک بھرپور ریلی بھی نکالی، ریلی کی قیادت معروف سیاسی وسماجی شخصیت واجدعلی بینٹ نے کی ۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں سانحہ بادامی باغ کے خلاف غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے کرسچئین برادری نے اپنے بھائیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف بھرپور ریلی نکالی جو کرسچےئن کالونی سے شروع ہوئی اور منڈی روڈ سے ہوتی ہوئی دیپالپور روڈ پر پہنچی جہاں مظاہرین نے ٹائروں کو آگ لگاکر کچھ دیر کے لئے سڑک کو ٹریفک کے لئے مکمل طور پر بند کردیا۔ اِس موقع پر صوبائی حکومت اور میاں شہباز شریف کے خلاف بھرپور نعرے بازی بھی کی گئی ۔ ریلی کے اختتام اوکاڑہ پریس کلب کے سامنے ہوا جہاں پر کرسچئین برادری کے سرکرہ رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فی الفور اِس واقعہ کے ملزمان کو گرفتارکرکے قرار واقعی سزادے اور اِس سانحہ کے نتیجہ میں ہونے والے تمام نقصان کا فوری اَزالہ بھی کرے تاکہ کرسچےئن برادری اپنے گھروں کو ایک بارپھر آباد کرسکیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button