تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:اب عوام کی احساس محرمیوں کے خاتمے کا وقت آ پہنچا ہے، ریاض الحق جج

pmlnاوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنماء امیدوارا حلقہ190ریاض الحق جج نے کہا ہے کہ اب عوام کی احساس محرمیوں کے خاتمے کا وقت آ پہنچا ہے ۔ملک کو ناقابل تسخیر ایٹمی طاقت بنانے والے میاں نوا ز شریف قوم کو بحرانوں سے مستقل چھٹکارا دلائیں گے اب قوم لارے لپے اور بہکاؤے کی سیاست میں آنے والی نہیں ہے بلکہ اپنے حقوق کے حصول کے لیے اپنے ساتھ گذشتہ پانچ سالوں میں ہونے والے مظالم کا بدلہ لینے کے لیے بے قرار ہے اور یہ انتقام بیلٹ کی طاقت سے لیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سنٹر اوکاڑہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ یوتھ ونگ کے ضلعی صدر مرزا نعیم بیگ بھی موجود تھے۔ریاض جج نے کہا کے انشاللہ عوامی طاقت کے بل بوتے میں اقتدار پر آتے ہی پہلا کام توانائی بحران کا خاتمہ ہو گا جس سے ملک کا ہر طبقہ براہ راست متاثر ہو رہا ہے انہوں نے کہا کے عوام کے خون پسینے کی کمائی پر شب خون مارنے والے سابق وفاق میں بیٹھے لٹیروں کو قوم عبرتناک شکست سے دوچار کر کے اپنا حساب بے باک کرے گی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو کے ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور خوشحالی کی پٹری پر رواں دواں رکھنے خداداد صلاحیت رکھتی ہے

یہ بھی پڑھیں  پاکستان کرکٹ ٹیم عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں نمبر پر آگئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker