تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:ہمارا تعلق کسی قبضہ مافیایا بھٹہ مافیاسے نہیں ہے ،شفیقہ سکندر

shafiqa skindarاوکاڑہ ( نمائندہ خصوصی) حلقہ این اے 144 اوکاڑہ سے پیپلز پارٹی کی امیدواربرائے قومی اسمبلی بیگم شفقیہ سکندر راؤ نے کہا ہے کہ شرافت اور دیانت داری کی سیاست ہمارے خاندان کا وطیرہ ہے ، ہم عوام کی عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ۔ ماضی میں اِس شہر کے لئے میرے مرحوم شوہر راؤ سکندر اقبال نے جو خدمات سرانجام دیں ہیں اُنہیں فراموش نہیں کیاجاسکتا، بھٹو خاندان سے ہماری دیرینہ وابستگی ہے اور ہم آج بھی محترمہ بے نظیر بھٹو شہید اور اُنکے والد کے فلسفہ پر یقین رکھتے ہیں ۔ اِن خیالات کا اِظہاراُنہوں نے اوکاڑہ کے نواح میں اپنی اِنتخابی مہم کے دوران عوامی اجتماعات سے خطاب کے دوران کیا۔ بیگم شفیقہ سکندرراؤ نے کہا کہ مخالفین کی تمام ریشہ دوائیوں کے باوجود پیپلز پارٹی کی قیادت کا مجھ پر بھرپور اعتماد میرے لئے باعث اعزاز ہے اور اِنشاء اللہ میں اس اعتماد پر پورا اُترتے ہوئے اُن کے منشور کو آگے لے کر بڑھوں گی ۔ اوکاڑہ کی تاریخ گواہ ہے کہ یہاں پر جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے وہ سب کے سب مرحوم راؤ سکندر اقبال کے دَور میں ہوئے ۔ آج یہاں کا بچہ بچہ اُس دَور کو یادکرتاہے ، میں اپنے شوہر کے اَدھورے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے میدان میں اُتری ہوں تاکہ غریب اور مظلوم لوگوں کی آواز بن کر اُن کے حقوق کا تحفظ کرسکوں جس کی خاطر ہماری عظیم بہن اور قائد محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے اپنی زندگی کا نذرانہ پیش کیا۔ ہمارا تعلق کسی قبضہ مافیایا بھٹہ مافیاسے نہیں ہے جو عوام کے نمائندے منتخب ہوکر بھی اُن کا خون چوستے ہیں ۔ اوکاڑہ کی تاریخ گواہ ہے کہ ہمارے خاندان نے ہمیشہ یہاں پر شرافت اور خدمت کی عملی سیاست کو فروغ دیکرلوگوں کے مستقبل کو محفوظ اور خوشگوار بنایا ہے ۔ ہم منفی سیاست کے خلاف ہیں اور عوام کی خدمت کو اپنا اولین مقصد سمجھتے ہیں ۔میں گھریلو خاتون ہیں مگر آپ کے حق کی آواز کو بلند کرنے کے لئے سیاست کے خاردار میدان میں اِس لئے اُتری ہوں کیونکہ میرے شوہر کی وفات کے بعد اوکاڑہ شہر کی عوام تشنگی محسوس کررہی تھی اور کوئی اُنہیں اپنی مناسب رہنمائی کے لئے نظر نہیں آرہا تھا ۔ اگر آپ لوگوں نے میرا ساتھ دیاتو اِنشاء اللہ میں اوکاڑہ شہر میں ایک بار پھر تعمیروترقی کی ابتداء وہیں سے کرونگی جہاں سے راؤ سکندر اقبال نے چھوڑا تھا۔ نوجوان بچے کسی بہکاوے میں آئے بغیر میرے ہاتھ مضبوط کریں ، میں اُنہیں یقین دلاتی ہوں اگر اقتدار ملاتو اُنکے لئے روزگار کے حصول کا بندوبست کرنے میں اپنی تمام تر توانائیاں ضرور سرف کرکے ہی دَم لوں گی

یہ بھی پڑھیں  مصطفی آباد: بابا علیم شکیل کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا اہتمام

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker