تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:میاں برادران مجھ سے خوف زدہ ہیں، منظوروٹو

mian manzoor ahmad watooاوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر و وفاقی وزیر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ میاں برادران مجھ سے خوف زدہ ہیں اور اُنہیں میر ے مقابلے میں کھڑا کرنے کوکوئی امیدوارنہیں ملے گا۔ پیپلز پارٹی شہداء کی جماعت ہے جس کے قائدین نے اِس ملک اور قوم کے لئے قربانیاں دیں ہیں ، کسانوں کے لئے آٹھ روپے فی یونٹ ریٹ مقرر کرنا ہماری حکومت کی کسان دوست پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، اِن خیالات کا اِظہار اُنہوں نے اتوار کی رات وسایوالہ میں عوامی اجتماعات سے خطاب کے دوران کیا۔ میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک نظریاتی پارٹی ہے جس کے کارکنان کے عزائم کو متزلزل نہیں کیا جاسکتا، جو لوگ وقتی مفادات کے تحت اپنا رُخ پھیر گئے ہیں وہ دراَصل اپنے مستقبل سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں کیونکہ پیپلز پارٹی کی تاریخ گواہ ہے جس نے اِ س سے بے وفائی کی اُس سے عوام نے بے اعتنائی برتی اور وہ سیاست کے اندھیروں میں گم ہوکررہ گیا۔ نگران حکومت کے آتے ہی مسلم لیگ (ن) کے غبارے کی ہوا نکلنا شروع ہوجائے گی جب بہت سے اَپ سیٹ ہونگے اور اِس پارٹی کو میرے حلقے میں کوئی ایسا شخص نہیں ملے گا جو میرے مقابلہ میں الیکشن لڑے گا، ہم نے اپنے علاقے میں سیاست کے ساتھ ساتھ لوگو ں سے محبت اور رواداری کا رشتہ استوار کیا ہے جو ہمارے درمیان سیاست سے بڑھ کرہے ۔ موجودہ حکومت نے زندگی کے مختلف شہبائے زندگی میں اہم کارہائے نمایاں سرانجام دئیے ہیں اور اَب کسانوں کے لئے جس طرح ٹیوب ویلوں کے فلیٹ ریٹ مقرر کرکے آٹھ روپے فی یونٹ کردئیے گئے ہیں یہ وہ خدمت ہے جس کو بھلایا نہیں جاسکتا

یہ بھی پڑھیں  میرپو، کچھ نسلیں اور بربادسہی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker