تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ کےمعروف سیاسی سماجی رہنما کی مسلم لیگ (ن) کے اُمید واروں کی حمائت کااعلان

pmlnاوکاڑہ ( محمد مظہر رشید) اوکاڑہ کے معروف سیاسی ، سماجی رہنما کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے اُمید واروں محمد عارف چوہدری اور میاں منیر کی حمائت کا اعلان ۔ تفصیلات کے مطابق پی پی پی کے رہنما اور اوکاڑہ کے معروف سیاسی، سماجی کارکن مُنا بلوچ پی پی پی کو خیر آباد کہ کر اپنے درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ مسلم لیگ(ن) میں شامل ہوگئے ہیں۔ اور انہوں نے چوہدری محمد عارف اور میاں محمد منیر کی مکمل حمائت کا اعلان کر دیا ہے۔ اِس موقع پر مُنا بلوچ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی غلط پولیسیوں نے ملک کو تباہی کے دیہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ اِن سب حالات سے نمٹنے کے لیے مسلم لیگ (ن) ہی ایک اُمید کی کرن ہے جو عوام کو درپیش مسائل سے نکالے گی اور اُمید کرتے ہیں کہ محمد عارف چوہدری اور میاں محمد منیر سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے عوامی خدمت جاری رکھیں گے اور وہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام صلاحیتوں بروے کارلائیں گے*

یہ بھی پڑھیں  قومی کرکٹرورلڈ کپ سے پہلےعمران خان سے ملاقات کرناچاہتے ہیں: چیئرمین پی سی بی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker