تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:مسلم لیگ ن نے پنجاب کے عوام کا معیار زندگی بدل ڈالا،میاں منیر

munir okaraاوکاڑہ(محمد مظہر رشید )پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار پی پی 190اوکاڑہ میاں محمد منیرنے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے پنجاب کے عوام کا معیار زندگی بدل ڈالا اب بر سر اقتدار آکر پاکستان کے حالات بدل دیں گے میاں نواز شریف کی قیادت میں معیشت کی مضبوطی کا دھماکہ کریں گے انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایک انتخابی کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی میاں محمد منیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سابق حکومت نے عوام کو اندھیروں اور خودکشیوں کے سوا کچھ نہیں دیا اب عوام انہیں اپنے ووٹ کی طاقت سے نشان عبرت بنادیں گے اوران کا کڑا احتساب کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے اور صوبہ میں بسنے والے عوام کو صحت وتعلیم جیسی بنیادی سہولیات کی مفت فراہمی کرکے انکا معیار زندگی بلند کردیا انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں برسر اقتدار آکر پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے ایٹمی دھماکوں کی طرزپر اقدامات کریں گے اور توانائی کے بحران پر قابو پالیا جائے گا

یہ بھی پڑھیں  پاکستان یہ کام نہ کرے ہماری دنیامیں رسوائی ہوتی ہے ،بھارت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker