تازہ ترینعلاقائی

ضلع اوکاڑا:الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق پرعملدرآمد کے سلسلہ میں اجلاس

downloadاوکاڑا(شہباز ساجدچیف رپورٹرپنجاب) ضلع اوکاڑا میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے سلسلہ میں ضلع کونسل ہال میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں ڈی سی او احسان بھٹہ ،ڈی پی او راجہ بشارت،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ،اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑا عبداللہ نیئر ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اصغر علی اور قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواران نے شرکت کی ۔ڈی سی او احسان بھٹہ نے کہا کہ دوران الیکشن کسی قسم کے جلوس یا ریلی کی اجازت نہ ہوگی،کوئی بھی جلسہ کرنے سے تین روز پہلے اجازت لینا ہوگی اور مقررہ کردہ جگہوں کے علاوہ جلسہ کرنے کی اجازت نہ ہوگی ۔۔انہوں نے کہا کہ اسلحہ کی نمائش ،آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔وال چاکنگ ،بینرز ،پوسٹرز وغیرہ بمطابق ضابطہ اخلاق ہو اور سیاسی وال چاکنگ نہ کی جائے ،ووٹرز کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے پر پابندی ہے نہ ہی انتخابی مہم کے دوران لاؤڈ سپیکر استعمال کیا جائے گا ،امیدواران کے سیکیورٹی گارڈز کو مخصوص یونیفارم پہنایا جائے گا اور وہ محکمہ پولیس سے جاری شدہ کارڈ لگائیں گے ۔ڈی سی او احسان بھٹہ نے کہا کہ کسی قسم کی شکایت کی صورت میں امیدوار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج،ڈی پی او اور ان کے دفتر فون نمبر 9200025پر ان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button