تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:”ماڈا” کی جانب سے چالیس افرد کوبےتارگی سمعی آلات مفت فراہم کیے گئے

okaraاوکاڑہ(نمائندہ خصوصی) اسپیشل طلبا وطالبات کے لیے خدمات فراہم کرنے والے ادارے اوراین جی اوز بھر پور تعریف کے قابل ہیں معذور وہ شخص ہے جو یہ سوچتا ہے کہ اسپیشل افرد معاشرے پر بوجھ ہیں وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی خصوصی کاوشوں سے تعلیم کے شعبے کے لیے اربوں روپے کے فنڈز رکھے گئے ہیں ڈسٹرکٹ بیت المال "ماڈا” جیسی این جی اوز کی بھر پور مالی معاونت کرتا ہے جو مستحق ،غریب افراد کے لیے قابل عمل پراجیکٹ بناتے ہیں ان خیالات کا اظہار موومنٹ اگینسٹ ڈرگ ابیو ز”ماڈا”(رجسٹرڈ) کے زیراہتمام اسپیشل افراد کو سمعی آلات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا تفصیلات کے مطابق قومی وسماجی تحریک موومنٹ اگینسٹ ڈرگ ابیوز "ماڈا”اوکاڑہ کے زیر اہتمام اسپیشل افراد میں سمعی آلات تقسیم کرنے کی تقریب گورنمنٹ سکینڈری سکول آف اسپیشل ایجوکیشن اوکاڑہ میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کے ایم پی اے میاں یاور زمان تھے مہمانان اعزاز میں ایگزیکٹو کمیونٹی ڈویلپمنٹ محمد شعیب وڑائچ ،ڈسٹرکٹ آفیسرسوشل ویلفیئر رانا اشرف جاوید ،پرنسپل گورنمنٹ سکینڈری سکول آف اسپیشل ایجوکیشن شہناز اختر شازی،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرسوشل ویلفیئرمحمد عارف ،مینجر صنعت زار اشتیاق احمد خان، چیئر پرسن فری لیگل ایڈ ڈسٹرکٹ بار اوکاڑہ مس صائمہ رشیدایڈووکیٹ،چیئر مین ڈسٹرکٹ بیت المال کمیٹی مہر محمد ارشاد سیال، وائس چیئر مین محمد عمران مانی،ایم پی اے مسلم لیگ ن میاں معین احمد وٹو تھے صدر "ماڈا” محمد مظہر رشید ،سینئر صحافی شہباز ساجد،شفیق الرحمن شیخ ،ارشد ملک ،ممبران "ماڈا”عرفان اعجاز،حافظ محمد ثمین ،مس اقرا مظہرسکول کے ٹیچرز،طلبا وطالبات کے والدین کی بڑی تعداد تقریب میں موجود تھی "ماڈا” کی جانب سے چالیس افرد کو بے تارگی سمعی آلات مفت فراہم کیے گئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں یاور زمان ایم پی مسلم لیگ ن نے کہا کہ اسپیشل افراد خاص طور پر اسپیشل طلبا وطالبات کے لیے خدمات فراہم کرنے والے ادارے اوراین جی اوز بھر پور تعریف کے قابل ہیں معذور وہ شخص ہے جو یہ سوچتا ہے کہ اسپیشل افرد معاشرے پر بوجھ ہیں میں ممبران "ماڈا” خاص طور پر محمد مظہر رشید اور مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ کواسپیشل افراد کے لیے کی گئی کاوشوں پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اور توقع رکھتا ہوں کہ دیگر این جی اوز اور مخیر حضرات اسپیشل افرد کی مدد کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرنے کی کوشش کریں گے میاں یاور زمان نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی خصوصی کاوشوں سے تعلیم کے شعبے کے لیے اربوں روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں پہلے لیپ ٹاپ کمپیوٹر کی تقسیم اور اب سولر لیمپ کی طلبا وطالبات میں تقسیم سے طلبا وطالبات میں پڑھنے ،آگے بڑھنے اور اعلی نمبر حاصل کرنے کی مثبت سرگرمی کو فروغ حاصل ہوا ہے مہر محمد ارشاد سیال نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بیت المال "ماڈا” جیسی این جی اوز کی بھر پور مالی معاونت کرتا ہے جو مستحق ،غریب افراد کے لیے ناصرف اچھے پراجیکٹ بناتی ہیں بلکہ مستحق افراد تک امدادکی فراہمی کو یقینی بنانے میں اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرتی ہیں تقریب سے ایگزیکٹو کمیونٹی ڈویلپمنٹ محمد شعیب وڑائچ ،ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر رانا اشرف جاوید ، چیئر پرسن فری لیگل ایڈ ڈسٹرکٹ بار اوکاڑہ مس صائمہ رشیدایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا تقریب کے اختتام پر اٹھارہ طلبا وطالبات اور بائیس مستحق غریب افرد میں بے تارگی سمعی آلات تقسیم کیے گئے *

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

  1. اللہ تعالیٰ ماڈا اوکاڑا کو اور زیادہ ترقی دے اور اسی طرح غریب اور نادر افراد کی خدمت کرنے کی توفیق دے آمین

Back to top button