تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:آرٹس کونسل میں’’ مجلس ادب و ثقافت ‘‘ کی بنیاد رکھ دی گئی

downloadاوکاڑا(چیف رپورٹرپنجاب)ایگزیکٹیو ڈائریکٹر آرٹس کونسل لاہور اور ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن آفیسر اوکاڑا سید گلزار حسین شاہ کی خصوصی ہدایات پر اوکاڑا آرٹس کونسل میں’’ مجلس ادب و ثقافت ‘‘ کی بنیاد رکھی گئی ۔جس میں جمعہ کے روز ہونے والے پہلے اجلاس میں مجلس کا ضابطہ اخلاق بنایا گیا ۔ضلع اوکاڑا کے معروف دانشوروں ،شعراء اور ادباء نے اس تقریب میں بھرپور شرکت کی اور اس خوشگوار ثقافتی عمل پر خوشی کا اظہار کیا ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل سید ریاض حسین شاہ ہمدانی نے اس موقع پر کہا کہ نے کہا کہ مجلس ادب و ثقافت کے انعقاد کا مقصد ادب و ثقافت کی ترویج وترقی اور نئی نسل میں شعور پیدا کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آرٹس کونسل ثقافت و ادب جیسی سرگرمیاں اعلیٰ سطح پر لانے کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں  ٹی 20 میں عمدہ کارکردگی کی بدولت سہیل تنویرون ڈے اسکواڈ میں شامل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker